یائیر گولان نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں مقامی صہیونی حکام کے ساتھ ملاقات میں لبنانی حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے صیہونی آباد کاروں کے کے فرار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کریات شمونا کی بستیوں سے انخلاء ایک بڑی غلطی تھی۔
انہوں نے الاقصی طوفان آپریشن کے بعد مقبوضہ علاقوں کی جنوبی اور شمالی بستیوں سے فرار اور حکومت کے انخلاء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1948 کے بعد سے اسرائیل کی سخت ترین شکست ہے۔
مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع صہیونی بستی متا آشر کی علاقائی کونسل کے سربراہ موشہ ڈیوڈوچ نے کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حالات کی تبدیلی کو آباد کاروں کے حق میں قرار دینا ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں اور لبنان کی سرحد (مقبوضہ علاقوں کے ساتھ) کی صورتحال کو سابقہ صورت حال کی طرف لوٹنے میں برسوں لگیں گے۔
آپ کا تبصرہ